Rector Scale

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک جبکہ گہرائی پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے مغرب کی جانب 34 کلو میٹر جبکہ شیخوپورہ سے 12 کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور سمیت شیخوپورہ، شرقپور اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔