کراچی :عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 972ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5200 روپے کی کمی سے 4لاکھ 19ہزار 636روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت 4458روپے گھٹ کر 3لاکھ 59ہزار 770روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے کی کمی سے 6ہزار 242 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 92روپے کی کمی سے 5ہزار 351روپے کی سطح پر آگئی۔

