ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 523 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 305 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 468 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہوا تھا، تاہم تازہ اضافے کے بعد قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

