بجٹ اجلاس کب،نئی تاریخ سامنے آگئی؟

اسلام آباد:وفاقی حکومت کا بجٹ27-2026 ء اجلاس10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو بجٹ اجلاس کی سمری موصول ہو گئی۔

بجٹ27-2026 ء کے اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔