ہمیں سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبورنہ کیا جائے،بیرسٹر گوہر

اسکردو:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا ہمیں یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ ہمارا سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ؟ پھر ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ہے،لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف خلاف آئین ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں،ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں، جی بی کے خوددار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔