لندن:آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان علی آغا5 درجے تنزلی کے بعد14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور بھارتی بیٹر شبمن گل کا 5واں نمبر ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہراج کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے7 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی4 درجے ترقی کی بدولت13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی آل رائونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسرا نمبر ہے۔آل رائونڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغاایک درجے تنزلی کے بعد11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 75 ویں نمبر پر ہیں۔

