ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایران کے خلاف دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ دنیا کو بربریت، تسلط اور جارحیت کے خلاف ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی، ورنہ طاقتور ممالک دنیا کو لاقانونیت اور محکومی کی طرف دھکیل دیں گے۔
To every decent human being—regardless of religion, ethnicity, nationality, race, or any other distinction,
To Muslims, Jews, Christians, Sikhs, Hindus, Buddhists, and all others of faith,
And to those who follow no formal religion but hold deeply to the universal values of…
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) May 12, 2026
اسماعیل بقائی نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر مسلط کی گئی جنگ صرف زمین یا وسائل کیلئے نہیں بلکہ یہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش ہے کہ مستقبل میں اچھائی اور برائی کے معیارات کیا ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر حملہ کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فخر کرتے ہیں اور پرامن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق حملہ آور طاقتیں شہری مقامات، حتیٰ کہ خواتین کے اسپورٹس ہالز پر بھی میزائل حملے کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا 35 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ دوسری جانب ایرانی عوام اور افواج ہر ممکن حد تک بے گناہ جانوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال جھوٹ پھیلانے والوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنے والوں کے درمیان جنگ ہے اور ایسے وقت میں خاموش رہنا بھی برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جلد بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایران کی جانب سے یہ سخت بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان سفارتی و عسکری تناؤ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

