سوات: سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،حادثے میں11افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی مالم جبہ کے علاقے سیر تلی گرام سے گناجیر جارہی تھی کہ گناجیر کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور11افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ5زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیںجن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

