سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی پارٹی پاکستان رائٹس موومنٹ نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی اور آئین کی سربلندی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے مشترکہ جہدوجہد کا اعلان کردی۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان رائٹس موومنٹ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ سیاسی جدوجہد مشترکہ طور پر جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آئین کی بالادستی کے لیے مل کر کردار ادا کیا جائے گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں دعوت دی، سینیٹر مشتاق احمد گزشتہ کئی برسوں سے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور ظالم ریاستوں کے سامنے حق بات کرنے پر انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ملک کر مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے لیے مشترکہ سیاسی سفر جاری رکھیں گی۔

