لاہور:عارف والا کے نواحی گائوں133ای بی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھر داماد نے 6 لاکھ کی خاطر اپنی ہی ساس کے ٹکڑے کر دیے۔
پولیس کے مطابق اکرام نے اپنی ساس کے ٹکڑے کر کے6ماہ قبل صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کردیا۔اکرام کی ساس بشریٰ بی بی نے چھ ماہ قبل 6 لاکھ کی بھینس فروخت کی تھی اور اکرام ساس سے چھ لاکھ روپے مانگتا تھا کہ وہ پیسے مجھے دے دو لیکن ساس کے انکار پر اکرام نے گھنائونا قدم اٹھایا۔
ساس کو قتل کرنے کے بعد اکرام نے ساس کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔پولیس نے بشریٰ بی بی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا، ملزم نے قتل کے بعد6لاکھ بھی چوری کرنے اعتراف کیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر اکرام کو گرفتار کیا تو تفتیش میں سچ سامنے آگیا۔پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر لاش برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی،وقوعہ کے روز ملزم اکرام کی بیوی کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔

