امریکا سے مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ کی پھر اسلام آباد آمد اور روانگی

امریکا سے مذاکرات کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ایک بار پھر اسلام آباد ہوئی اور وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

نجی نیوزچینل کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مسقط سے اسلام آباد پہنچے جب کہ مذاکرات کے لیے تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مذاکرات اور امریکی موقف پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے روس جانے کے بجائے واپس اسلام آباد آئے ہیں اور اب واپس روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط سے ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم عباس عراقچی اب دوبارہ اسلام آباد آئے۔