20 سال بعد غزہ میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے کچھ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے علاقے دیر البلاح میں صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہوا ہے۔
2006ء کے بعد غزہ میں کسی بھی نوعیت کی یہ پہلی ووٹنگ ہے۔ غزہ کی پٹی میں صرف دیرالبلاح میونسپلٹی میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میونسپل انتخابات میں خواتین سمیت 3773 امیدوار میدان میں ہیں، دیہی کونسلز کے لیے 1358 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔