شہری9ماہ میں 137ارب کی چائے پی گئے

کراچی:رواں مالی سال تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے تقریبا ً28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں 6 اعشاریہ 8 نوفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پہلے نو ماہ کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 50 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری جولائی سے مارچ کے دوران ایک سو سینتیس ارب روپے یعنی 48 ارب 49 لاکھ ڈالرکی چائے پی گئے۔

غذائی اشیا کی درآمد پندرہ فیصدبڑھی،دودھ،مکھن، خشک میوہ جات اور پام آئل کی امپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق موبائل فونزکی درآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا،پاکستانیوں نے 9 مہینے میں 406 ارب روپے سے زائدمالیت کے اسمارٹ فونزبیرون ملک سے منگوائے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹرکی درآمدات میں 83 فیصدکا بڑا اضافہ دیکھا گیاجس کا حجم 2 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی درآمد میں کمی واقع ہوئی،پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل گیارہ ارب ڈالر جبکہ ٹیکسٹائل کا حجم چار ارب ستاسی کروڑ ڈالر رہا۔