واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ پیرکی شام مذاکرات کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیاجوسیزفائر کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی دھمکی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند کردیا تھا جس کے بعد مذاکرات نے ڈیڈ لاک کی شکل اختیار کرلی تھی۔تاہم اتوار کو ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے کے بعد صورتحال یک دم تبدیل ہوئی اور امریکی صدر نے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔

