ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑی کمی

اسلام آباد:حکومت نے ڈیزل کے بعد ایک اور پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت نے کمرشل پروازوں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔ذرائع کے مطابق فی لیٹر قیمت میں 23 روپے کمی کی گئی جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت471روپے فی لیٹر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں46روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ،اس اقدام سے ائیرلائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی متوقع ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔