وزیرِاعظم شہباز شریف دورۂ قطر پر دوحہ پہنچ گئے، جہاں قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِاعظم اور وفد کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ایئر پورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے، جس میں پاکستانی کی خطے و عالمی امن کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا۔

