این ڈی ایم اے نے 12اپریل سے 17اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔
موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

