پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، ایران اور امریکا کے نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت آج اسلام آباد میں اہم مذاکرات کرے گی، جہاں حالیہ کشیدگی کے بعد معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نازک صورتحال میں سفارتی سطح پر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریق عارضی جنگ بندی پر رضامند ہو چکے ہیں۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب اصل مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، جسے خطے میں پائیدار امن کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس عمل کو فیصلہ کن موڑ سمجھا جا رہا ہے جہاں کامیابی کی صورت میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے پس پردہ سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، اور اس پیش رفت کو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

