پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کی مہمان نوازی نے دل جیت لیا، ڈیرل مچل
پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

