بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 39ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 532ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 900روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 75ہزار 962روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10گرام سونا بھی 3ہزار 343روپے مہنگا ہونے سے 4لاکھ 8ہزار 60روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 70.40ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 70روپے مہنگی ہوکر 7ہزار 524روپے اور فی 10گرام چاندی 60روپے بڑھ کر 6ہزار 450 روپے کی سطح پر آ گئی۔

