وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملکی سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات کو نہایت احسن انداز سے حل کیا جائے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے جلد سری لنکا کا دورہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، جس میں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔

