وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13سے 15فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام مسلم ممالک اجلاس میں ایک مشترکہ موقف اپنائیں گے۔ اجلاس کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

