کراچی:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم ہوں گے، طلبہ کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے۔
ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے طلبہ پاکستان میں سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلبہ کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان سکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلبہ کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاکانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔

