میئر کراچی الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب الیکٹرک بائیک چلاکر سندھ اسمبلی پہنچ گئے، ایک پولیس والے نے عام آدمی سمجھ کر دروازہ بند کرنے کی کوشش کی، ساتھ آئے اہلکاروں نے گیٹ کھلوایا۔

میئر کے ایم سی ہیڈ آفس سے میٹنگ کے لیے سندھ اسمبلی الیکٹرک بائیک پر پہنچے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گیٹ پر پہنچے تو ایک پولیس والے نے انہیں پہچانا نہیں اور مرکزی دروازہ بند کرنے کی کوشش کی  جس پر میئر کے ساتھ آئے اہلکاروں نے پولیس والے سے دروازہ کھلوایا۔

صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا حافظ نعیم الرحمان کے ڈر سے آپ بائیک پر آئے ہیں؟ اس پر میئر نے کہا کہ کسی سے ڈرتا نہیں ہوں، خوف صرف اللہ کی ذات کا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کے ایم سی ملازمین کو 20 الیکٹرک بائیکس دی ہیں، ملازمین کو مزید الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلی بار موٹر سائیکل چلائی ہے تاہم سائیکل چلاتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں موٹر سائیکل پر اسمبلی آیا اور واپس اپنی نجی گاڑی میں جا رہا ہوں
مجھ سے بائیک چلانے کے لائسنس کا سوال پوچھا گیا مجھے نہیں پتا موٹر سائیکل اور کار کے الگ الگ ڈرائیونگ لائسنس ہوتے ہیں۔