آسڑیلیا نے بھی بی ایل اے کو کالعدم کردیا

آسڑیلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی۔

ایک بیان میں  آسٹریلوی وزیر خارجہ نےکہا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی پورے پاکستان میں پرتشدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  آسٹریلیا کا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔