اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے، بھارت کے ساتھ موجودہ تنائو کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔
فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کیلئے بات چیت کرنی چاہیے، دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

