امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران کے تیل کی برآمد کے اہم ٹرمینل سے جزیرہ خارگ کے ساحل پر تیل پھیل رہا ہے تاہم فوری طور پر تیل کے اخراج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے Orbital EOS کے مطابق تیل 52 مربع کلومیٹر سعودی عرب کے پانیوں کی طرف پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل، آئل پائپ لائنز، اسٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفرااسٹرکچر قائم ہے۔

