بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اپیندر دویدی نے پاکستان کے خلاف پھر گیدڑ بھبکی مارتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہو گیا، پاکستان نے موقع دیا تو سکھائیں گے ذمہ دار ملک کو پڑوسیوں کے ساتھ کیسے برتا ؤکرنا چاہیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے دوران جب ان سے آپریشن سندور 1.0 کے نتائج کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 1.0 تو دیکھیئے میں تو یہ کہنا چاہوں گا کہ مووی شروع بھی نہیں ہوئی تھی، صرف ایک ٹریلر دکھایا گیا تھا۔ اور 88 گھنٹے میں وہ ٹریلر ختم ہو گیا تھا۔
آگے آنے والے حالات کیسے ہوں گے، اس کے بارے میں ہم پوری تیاری کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر ایسا کوئی موقع دیتا ہے تو ہم اس کو سکھانا چاہیں گے کہ ایک ذمہ دار ملک کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔

