ڈی آئی خان :ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے حملہ،حوالدار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دوگولے فائر کیے گئے جس میں حوالدارشہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا۔

زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔