بیونس آئرس: ارجنٹائن کے ایک صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد کارخانے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ دھماکا بیونس آئرس کے ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں، دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس واقعہ میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں آئیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی لہر نے آس پاس کی عمارتوں میں شیشے بھی توڑ دیے ہیں اور مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز دور تک سنی، آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کم از کم 20 سے زائد فائر فائٹر یونٹس اور دیگر امدادی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ اور سِوِل ڈیفنس صنعتی ہنگامی پروٹوکول کو فعال کر چکی ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

