بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے ٹرین مسافروں پر بھاری جرمانے،اعداد وشمار جاری

لاہور:ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4ہزار931 مسافر وں سے ٹکٹوں کی قیمت اور جرمانے کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر لئے گئے ۔

2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4ہزار931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔

ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔