لاہور:وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہاہے کہ ابھی 27 ویں ترمیم پر کام شروع نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم جب بھی آئے گی ڈنکے کی چوٹ پرآئے گی، 27ویں ترمیم لائیں گے اور یہ ہمارا استحقاق ہے۔انہوںنے کہاکہ آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو رہا، 26ویں ترمیم اسی پارلیمنٹ نے کی،27ویں بھی یہی کرے گی، جماعتوں کو اتفاق کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ لوکل گورنمنٹ اسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، 140اے میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم کیلئے ہمارے پاس نمبرز موجود ہیں، اپوزیشن سے اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ہمارے پاس دوتہائی اکثریت موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم پر تمام جماعتیں متفق ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26ویں ترمیم پر پی ٹی آئی بھی متفق تھی، قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کا تقرر ہونے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنرآجائیں گے۔

