معرکہ حق میں پاکستان کا وقاربلند، بھارتی طیارے ڈھیر کیے، عطاتارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی جس سے ملک کا وقارعالمی سطح پر مزید بلند ہوا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی قوم، مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اورخودمختارملک ہے جو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دینے اور دہشت گرد عناصرکی سرپرستی میں ملوث رہا ہے تاہم پاکستان نے ہر سطح پراس کا مؤثرجواب دیا ہے۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے کونشانہ بنا کرگرا دیا جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان کونہ صرف جنگی بلکہ سفارتی محاذ پربھی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ”بنیان مرصوص ” کی عظیم فتح کے جشن کے لیے آج قوم اکٹھی ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور قوم نے ہمیشہ قربانیوں سے اپنی بقا اوروقارکومحفوظ بنایا ہے۔