آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 7،پنشن میں5فیصداضافے کاامکان

اسلام آباد:آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 7 اورپنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطا بق حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں یا پنشن میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم امکان ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 7 فیصد اضافہ کرے گی جبکہ پنشنرز کیلئے 5 فیصد ریلیف دے سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے دیگر ریلیف اقدامات بھی متعارف کرا سکتی ہے۔

تنخواہوں میں اضافے سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد مستفید ہوں گے،تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی پر منحصر ہوگا۔