راولپنڈی/اسلام آباد:افغان فورسز اور خوارج کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر حملے کئے گئے ،جنہیں سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا،پاکستانی افواج کی جانب سے قندھا ر اور کابل میں فضائی کارروائی کرکے کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک تباہ کردیئے گئے ،جوابی کارروائی میں 50افغان فوجی اور خوارج ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ، افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پرجنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی سیز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائرطالبان کی درخواست پرعمل میں آیا،
افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطرنے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناو¿ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی کیا، رابطوں کے نتیجے میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق ہوا۔
دریں اثناء پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 50 افغان طالبان اور خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مو¿ثر جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مو¿ثر طریقے سے پسپا کر دیا۔