کوئٹہ:ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہیں جو ایران سے دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔
نجی ٹی وی کو ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے جن میں 2 کا تعلق رحیم یار خان، 5 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور، لاڑکانہ اور شانگلہ سے ہے۔
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جہاں سے وہ سمندری راستے سے ایران کی طرف روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔