نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا غیر ذمہ دار رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے اپنی اصل ریاستی دہشت گردی چھپا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد عالمی تنظیموں کی رپورٹس موجود ہیں، اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔آصف خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں سب سے بڑی گمراہ ریاست ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقی کانگو کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، استحکام اور جامع سیاسی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے گریٹ لیکس خطے کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی کانگو کی صورتحال نازک موڑ پر ہے اور اس بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم 23کی پیش قدمی اوراے ڈی ایف حملوں میں اضافے نے انسانی بحران کو سنگین تر کر دیا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

