پنجاب حکومت نے شاہ محمود کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

اپیل پراسیکوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائرکی گئی ہے جس میں اے ٹی سی کا شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔

شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل فوری سماعت کیلئے مقر ر ہوگئی ۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

اپیل میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے،بریت کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں۔بریت کے خلاف اپیل کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی کارروائی دوبارہ اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ۔