سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد بڑی تیزی ریکارڈ

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد منگل کو بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔