بے شرمی کی انتہاء،صہیونی وزیر کا فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پراظہا رفخر

تل ابیب: اسرائیلی وزیر بین گویر غزہ صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی پر فخر محسوس کرنے لگے۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے صمود فلوٹیلا کے بین الاقوام کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ جیل میں اور بدسلوکی پر فخر کا اظہار کردیا۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ بین گویر نے کہا کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے نیگف صحرا میں واقع کتزیوت جیل کا دورہ کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں کو ”کوئی خاص سہولت نہ ملے”۔

انہوں نے روزنامہ یروشلم میں شائع ہونے والے بیانات میں کہا مجھے فخر ہے کہ ہم فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ دہشت گردوں کے حامیوں جیسا سلوک کرتے ہیں، انہیں کتزیوت جیل کے حالات کا احساس ہونا چاہیے اور دوبارہ اسرائیل کے قریب آنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ مجھے اسرائیل جیل سروس (آئی پی ایس) کے افسران پر فخر ہے جنہوں نے آئی پی ایس چیف کمشنر اور میرے مقرر کردہ پالیسی کے مطابق عمل کیا۔