تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ ایک وزیر نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا، جو البانیہ کے لیے ایک منفرد اعزاز ثابت ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانوی لباس میں ملبوس خاتون اے آئی وزیر، جن کا نام **ڈیلا** (البانوی زبان میں “سورج”) رکھا گیا ہے، نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں بلکہ ان کی معاونت کے لیے آئی ہیں۔
ڈیلا نے مزید کہا کہ آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں موجود افراد کے غیر انسانی فیصلوں سے لاحق ہے۔
یاد رہے کہ البانوی وزیر اعظم **ایڈی راما** نے گزشتہ ہفتے دنیا کے پہلے AI-generated حکومتی وزیر کا تقرر کیا تھا۔