عوام کے لیے بری خبر، بجلی قیمتوں میں3 ماہ کیلئے اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا نے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دے دی ۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق اضافی قیمت صارفین سے دسمبر، جنوری اور فروری میں استعمال ہونے والے یونٹس پر وصول کی جائے گی۔

اس سلسلے میں لیسکو سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ ڈسکوز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا جس کے تحت کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔