Smart Watches

اسمارٹ واچز کے لیے بیٹری فری مستقبل کی راہ ہموار

چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا منفرد پولیمر تیار کیا ہے جو کھینچنے پر پیدا ہونے والی حرارت کو بجلی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ پیشرفت اسمارٹ واچز اور دیگر ویئرایبل ڈیوائسز کو بیٹریوں اور بار بار چارجنگ کی ضرورت سے نجات دلا سکتی ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق یہ مٹیریل ربر بینڈ کی طرح کھنچنے کے بعد اپنی اصل شکل میں واپس آجاتا ہے اور اسی عمل کے دوران اپنی الاسٹیسٹی کو مؤثر طریقے سے بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ عمل **تھرمو الیکٹرسٹی** کے اصول پر مبنی ہے، جس کے تحت حرارت توانائی میں ڈھل جاتی ہے۔

جرنل *نیچر* میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، ماضی میں اعلیٰ معیار کے تھرمو الیکٹرک مٹیریل کی بنیادی خصوصیت فلیکسیبلیٹی سمجھی جاتی تھی، لیکن پہلی بار الاسٹیسٹی کو بجلی کی پیداوار کے لیے کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔

فی الحال اسمارٹ واچز اور دیگر پہننے والی ٹیکنالوجیز بیٹری یا چارجنگ پر انحصار کرتی ہیں۔ تاہم، یہ نیا مٹیریل مستقبل میں ایسی ڈیوائسز کے لیے مسلسل توانائی فراہم کر سکتا ہے جو کبھی چارجنگ کی ضرورت نہ رکھیں۔