گلگت:چلاس میں جی بی سکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں2 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے حملہ چلاس ہوڈر کے سامنے گلگت بلتستان سکاؤٹس چیک پوسٹ پر ہوا۔ حملے میں جی بی سکاؤٹس کے 2 جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک جوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا۔