Nadra Application Status

کیا نادرا نے درخواستوں کا اسٹیٹس جاننے کے لیے آن لائن سہولت متعارف کر دی ہے؟

 نادرا نے شہریوں کے لیے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

نادرا حکام کے مطابق اب شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر استعمال میں نہایت آسان ہے اور اس کے ذریعے شہریوں کو نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نادرا کی بیشتر خدمات اور سہولیات دستیاب ہیں، البتہ پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے شہریوں کو صرف ایک بار دفتر آنا ہوگا۔

ترجمان نادرا کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایپ انتہائی مفید ہے۔ چاہے ب فارم ہو، شناختی کارڈ، ایف آر سی یا ان سے متعلق کوئی اور ضرورت، تمام سہولیات اب پاک آئی ڈی ایپ پر موجود ہیں۔