Russia Restricts Whatsapp Calls

روس نے واٹس ایپ کالز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز کی سہولت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے مبینہ طور پر دہشت گردی اور فراڈ سے متعلق کیسز میں روسی حکام کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی ملک نے واٹس ایپ پر اس نوعیت کی پابندی لگائی ہو۔ 2017 میں چین نے اپنے ’گریٹ فائر وال‘ کے ذریعے غیر ملکی سرورز کی ٹریفک روک دی تھی، جس کے بعد چینی صارفین متبادل کے طور پر وی چیٹ استعمال کرنے لگے۔ شمالی کوریا میں بھی یہ پلیٹ فارم مکمل طور پر بند ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی 2017 سے انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، البتہ ٹیکسٹ میسجز کی اجازت تھی۔ تاہم، 2020 میں ایکسپو دبئی ورلڈ فیئر کے موقع پر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس پر کالز عارضی طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔