اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

اسپین کے شہر قرطبہ میں تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ نے فوری کارروائی کرکے  قابو پالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخی عمارت میں آگ گزشتہ روز لگی۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق  فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے قریبی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، اس دوران علاقے کو مکمل خالی کرالیا گیا تھا۔ آگ بجھانے کے بعد بھی  پولیس اور فائر بریگیڈکا عملہ رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

قرطبہ کے میئر نے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئےکہا کہ  فائر بریگیڈکی فوری کارروائی کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ نہیں ہوا۔

تاریخی عمات میں آگ لگنے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیل گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے شیئرکیا اور تشویش کا اظہار کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز تاریخی عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، تاہم متاثرہ حصہ تاحال بند ہے۔

یہ عظیم الشان مسجد آٹھویں صدی میں تعمیر ہوئی تھی،اس تاریخی عمارت کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے۔