امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت میں قائم ٹرمپ میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی ’پرپلیکسٹی‘ کے تعاون سے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ انجن متعارف کروا دیا ہے۔
کمپنی نے یہ منصوبہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” کا حصہ بناتے ہوئے اعلان کیا، جس کے تحت ’ٹروتھ سرچ‘ نامی یہ اے آئی فیچر ویب براؤزر ورژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ میڈیا کے سی ای او ڈیون نیونز کے مطابق، مصنوعی ذہانت اس پلیٹ فارم کو معیشت میں ایک مزید مضبوط اور اہم کھلاڑی کے طور پر ابھارے گی۔

