مکہ مکرمہ:45 ویں شاہ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن اور تفسیرکل سے مکہ مکرمہ میں شروع ہوگا
مقابلے میں 128 ممالک کے حفاظ کرام شریک ہونگے۔ مقابلہ دنیا کے سب سیباوقار بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں سے ایک ہے جو سالانہ بنیادوں پر سعودی منسٹری آف اسلامک افیئرز کی نگرانی مسجد الحرام میں منعقد کیا جاتا ہے۔
سعودی وزیربرائے اسلامی امورشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے قرآنِ مجید اور اس کے خدمت گزاروں کی فراخ دلانہ سرپرستی پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔