پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
بھارت کو فراہم کردہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کن جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے؟
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کسی ممکنہ تباہی سے بچالیا۔
افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین غیر ملکی پراکسیز کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔